عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظور، تشدد کے نشانات دیکھنے پر دونوں کا میڈیکل کرانے کی ہدایت
لاہور عدالت نے عمران خان کے دونوں بھانجوں کی ضمانت منظور کر لی ہے اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر دونوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے بھانجوں کو کچھ دیر قبل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عظیم اور عبداللہ پر ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔ قبل ازیں عمران خان کے بھانجے عبداللہ کی وارڈن سے لڑائی کے حوالے سے پولیس تشدد کی تصویریں سامنے آئی تھیں جبکہ عبداللہ کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں۔
عمران خان کے بھانجوں کے وکیل علی اشفاق کا کہنا ہے عبداللہ کو وارڈن نے مارا اور الٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ انہوں نے مزید کہا پولیس کا موقف درست نہیں، یہ دونوں پڑھے لکھے نوجوان ہیں، تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتے۔